پاکستان
03 اپریل ، 2015

جامعہ کراچی کے پوائنٹ خستہ حال اور ضرورت سے کم

جامعہ کراچی کے پوائنٹ خستہ حال اور ضرورت سے کم

کراچی.......جامعہ کراچی کے طلبہ کو لانے لے جانے والی گاڑیاں انتہائی خستہ حال تو ہیں ہی، لیکن ان کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ تین ہزار طلبا و طالبات صرف 28 بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔جامعہ کراچی میں طالبعلموں کو سفری سہولتوں کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ سپر وائزر محمود عالم صدیقی کے مطابق 2500 سے 3000 طالبعلموں کیلئے کم ازکم 60 بسوں کی ضرورت ہے مگر اس وقت صرف 28 بسیں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 1982ء میں 110 پوائنٹس چلتے تھے لیکن آج جب طلبہ کی تعداد بھی زیادہ ہے، یونیورسٹی پوانٹس زیادہ ہونے کے بجائے کم ہوگئے ہیں۔ جامعہ کے ٹرمینل میں کئی پوائنٹس خستہ حالت میں کھڑے ہیں۔ طالبعلموں کا کہنا تھا کہ بسوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ ان میں سفر اب جان کا خطرہ بن گیا ہے۔ یونیورسٹی بسوں کی حالت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے اور فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ان کی مرمت بھی نہیں ہو پارہی جس سے طلبہ پریشان ہیں۔

مزید خبریں :