پاکستان
03 اپریل ، 2015

بارش کے بعد کوئٹہ میں صفائی کی صورت حال ابتر ہو گئی

بارش کے بعد کوئٹہ میں صفائی کی صورت حال ابتر ہو گئی

کوئٹہ......کوئٹہ شہر میں گذشتہ دنوں بارش کےبعد صفائی کی ابتر صورتحال ہے، جگہ جگہ کچرے کےڈھیروں کے علاوہ بارش اورسیوریج کے پانی نے کوئٹہ کی پہلے سے بری حالت کو مزید ابتربنا دیاہے۔ کوئٹہ میں بارشیں تھمنے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، لیکن شہر میں سیوریج کی ابتر صورت حال اور صفائی کے نامناسب انتظامات کےباعث مختلف سڑکوں پر نہ صرف برساتی پانی جمع ہے بلکہ نالیوں کا گندہ پانی بھی موجود ہے۔ کچرے اور گندگی کے ڈھیر بھی صفائی کے عملے کے منتظرہیں، بلدیاتی اداروں کی موجودگی کے باوجود اس صورت حال پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کے باوجود بارش کے بعد گندگی ہے، نالے کا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ کوئٹہ کے ڈپٹی مئیر محمد یونس بلوچشہر میں صفائی اور نالیوں کی ابتر صورت حال کا اعتراف کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بارش کے بعد سے بلدیہ کا عملہ مختلف مقامات سےکچرا اور گندگی ہٹانے کے کام میں مامور ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد دکھائی یہ دیتا ہے کہ مقامی نظام حکومت سے تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی کوئی بہتری،ایسا لگتا ہے ابھی شہریوں کو اس صورتحال کو مزید برداشت کرناہے۔ مگر کتنی دیر تک یہ کوئی نہیں جانتا۔

مزید خبریں :