دنیا
04 اپریل ، 2015

یمن :عدن میں اتحادی فوج اور باغیوں کی جھڑپیں،185 ہلاک

یمن :عدن میں اتحادی فوج اور باغیوں کی جھڑپیں،185  ہلاک

عدن......یمن کے شہر الشہر کی بندرگاہ سے 150 کے قریب پاکستانی محصورین پاک بحریہ کے جہاز سے براہ راست کراچی پہنچیں گے۔ پاکستانی شہریوں کی مدد کرنے والے غیر ملکی بھی پاک بحریہ کے جہاز پر سوار ہیں۔ یمن میں اتحادی فوج کے فضائی آپریشن کے ساتھ مقامی جنگجوؤں اور حوثی باغیوں کے درمیان زمینی لڑائی کا سلسلہ جاری ہے،اس صورتحال میں یمن میں محصور غیر ملکی بھی اپنے اپنے ملک لوٹنے کیلئے بے چین ہیں،وطن لوٹنے کیلئے150 پاکستانی محصورین آج پاک بحریہ کے جہاز میں سوار ہوگئے ہیں، یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے،اجلاس میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان یمن میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف یمن کے شہر عدن میں اتحادی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 185 افراد ہلاک،12 سو سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں،جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے جاری کشیدگی میں ملک بھر میں اب تک 5 سو سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 17 سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ یونیسف کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران اب تک 62 بچے بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔

مزید خبریں :