05 اپریل ، 2015
کراچی.........پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے وفود نے کمشنر کراچی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 246 پر ضمنی انتخابات میں آرمی کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف نے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن سے قبل این اے 246 کو آرمی کے سپرد کیا جائے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ وہ این اے 246 میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے مکمل تعاون کریں گے، پی ٹی آئی کو بھی مدد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے فوج ،رینجرز یا پولیس کو بلائے ہمیں اعتراض نہیں، شفاف الیکشن ہوا تو پی ٹی آئی کو دس بارہ ہزار ووٹ ملیں گے۔