پاکستان
05 اپریل ، 2015

ایران ایٹمی معاہدے پر عرب ممالک کے خدشات دور کرے، حامد موسوی

ایران ایٹمی معاہدے پر عرب ممالک کے خدشات دور کرے، حامد موسوی

سلام آباد...... قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ایران عرب تنازعے کا فائدہ اسرائیل و استعماری طاقتیں اٹھا رہی ہیں عرب و عجم کے مسلمان صیہونیت و استعماریت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ہو جائیںایران کا ہوّا دکھاکراسلحہ ساز طاقتیں عرب ممالک کا سرمایہ لوٹنا چاہتی ہیں استعماری سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایران ایٹمی معاہدے پر عرب ممالک کے خدشات و تحفظات دور کرے، سعودی عرب اپنے عقائد اور ایران انقلاب برآمد کرنے کے نظریات ترک کردے پوری مسلم دنیا اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے ،مسلم ممالک کو جنگوں میں الجھائے رکھنا استعماری ایجنڈا ہے کشمیر و فلسطین کے مسائل برطانوی سامراج نے اسی سوچ کے تحت پیدا کئے،حرمین کیلئے اصل خطرہ امریکہ واسرائیل ہیںجن کی بچھائی ہوئی بساط پر مسلم حکمران مہرے بنے ہوئے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا قیام نیک فال ہے حکومت اپوزیشن معاملات بگاڑنے اور مسائل ابھارنے والے مشیروں سے جان چھڑائیں،بھٹو شاہ فیصل قذافی عرفات کو عالم اسلام کے اتحاد کی کوششوں پر عبرت کی مثال بنایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ موسوی نے کہا کہ صیہونی سازشیں رنگ لا رہی ہیں ، اسلامی نظریاتی ریاست ہونے کے ناطے پاکستان آغاز سے ہی عالمی قوتوں کو چبھ رہا ہے،پاکستان ، عرب و عجم کے تنازعے میں کسی ایک پلڑے میں اپنا وزن نہ ڈالے ،ثالثی کا کردار ادا کریں جس کیلئے غیر جانبداری ضروری ہے ۔اس موقع پرتحریک کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری ،جعفریہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ کرنل (ر)سخاوت حسین کاظمی ،ٹی این ایف جے پولیٹیکل سیل کے سربراہ ذوالفقار علی راجہ بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں :