دنیا
05 اپریل ، 2015

ایرانی تنصیبات کی تباہی: پینٹاگون کی بنکر بسٹر اپ گریڈ کرنے کے تجربات

 ایرانی تنصیبات کی تباہی: پینٹاگون کی بنکر بسٹر اپ گریڈ کرنے کے تجربات

کراچی.... رفیق مانگٹ.......امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل“ لکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں ایرانی جوہری تنصیبات کو پینٹاگون بنکر بسٹر بموں کے ذریعے تباہ یا غیر فعال کرنے کےلئے تیار تھا، امریکا نے ایرانی تنصیبات کو تباہ کرنے کےلئے بنکر بسٹر کو اپ گریڈ کیا اور وسط جنوری میں بی ٹو بمبار کے ذریعے ان اپ گریڈ بنکر بسٹر بموں کو نامعلوم مقام پر گرا کر ان کے تجربات کیے۔ سفارت کاری کی ناکامی کی صورت میں وائٹ ہاو¿س ملٹری کارروائی کا فیصلہ کرتا ۔ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا پینٹاگون مسلسل ایران کے خلاف ملٹری آپشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھا ۔اوباما نے تسلیم کیا کہ اگر سفارت کاری ناکام ہوتی تو ملٹری آپشن موجود تھا۔ اب امریکا کا سب سے زیادہ تباہ کن روایتی ہتھیاربنکر بسٹر بم ایم او پی ایرانی اور شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے قابل ہے۔رپورٹ کے مطابق سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پینٹاگون نے امریکی ہتھیاروں میں سب سے بڑے بنکر بسٹر بم کو اپ گریڈ کرکے اس کے تجربات کئے۔ان کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی ناکامی میں امریکا ایران کے سب سے بھاری جوہری تنصیبات کو غیر فعال یا تباہ کرنا تھا، یہاں تک کہ اوباما انتظامیہ جب ایران کے ایٹمی پروگرام کو قابو کرنے کےلئے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کی کوششیں کر رہی تھی ، اس وقت پینٹاگون اپنے سب سے زیادہ تباہ کن روایتی ہتھیاروں میں سے ایک کی بہتری پر توجہ دے رہا تھا ، ان میں وہ الیکٹرانک اقدامات بھی تھے جن سے بم کے گائڈنگ نظام کو جام کرنے سے سے روکنا تھا ایران کے ساتھ مذاکرات کے حالیہ دور کے آغاز سے پہلے ہی بنکر بسٹر پر کام شروع کردیا گیا تھا اور وسط جنوری میں اس پر تجربہ کیا گیا۔بی ٹو بمبار نے میسوری کے مقام پر وائٹ مین ائیرفورس بیس سے پرواز کی تھی اور اپ گریڈ بنکر بسٹر کو ایک نامعلوم امریکی مقام پر گرایا ۔ایران کے ساتھ امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں ایک معاہدے پر پہنچی جس کے تحت ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔ایران نے جوہری ہتھیاروں کی منصوبہ بندی سے انکار کیا۔ عارضی معاہدے کو سراہتے ہوہے امریکی حکام نے کہا کہ حتمی معاہدے کی شرائط ابھی غیر واضح ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خلیج تکنیکی تفصیلات کے ساتھ ساتھ نفاذ پر رہی اور یہ واضح نہیں کہ امریکی کانگریس وائٹ ہاو¿س کی شرائط کو قانون سازی میں منتقل کرے گی۔اوباما نے ایران کے ساتھ اس معاہدے کو مشرق وسطی میں ایک اور جنگ سے بچنے کا بہترین طریقہ قرار دیا۔ہتھیاروں کے تجربات کی تفصیلات ان امریکی حکام نے فراہم کی جو اوباما انتظامیہ کی ایران کے ساتھ سفارتکاری میں شامل نہیں تھے۔تاہم پینٹاگون نے Massive Ordnance Penetrator کی بہتری پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ پینٹاگون کے ترجمان کرنل سٹیو وارن نے کہا کہ امریکی فوج کسی بھی وسیع ممکنہ خطرے کےلئے تیار رہتی ہے۔اخبار نے 2012میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پینٹاگون کے جنگی منصوبہ ساز اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تیس ہزار پونڈ کا بنکر بسٹر اتنا طاقتور نہیں کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کرسکے۔2013میں اخبارنے رپورٹ کیا تھاکہ ہتھیار وں کودوبارہ ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں جب ان کے تجربات کیے گئے تو اب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیاراس قابل ہیں کہ ایرانی یا شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :