دنیا
06 مئی ، 2012

نائن الیون حملوں کے پانچ ملزمان پر باضابطہ فرد جرم عائد

 نائن الیون حملوں کے پانچ ملزمان پر باضابطہ فرد جرم عائد

گوانتاناموبے…نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزموں پر باضابطہ فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزموں نے صحت جرم کا اقرار یا انکار کرنے سے گریز کرتے ہوئے اپنا جواب داخل کرنے کا عمل غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔گوانتاناموبے میں امریکی نیول بیس پر فوجی ٹربیونل میں ہونے والی سماعت 13 گھنٹے جاری رہی۔ ملزموں پر سازش، شہریوں پر حملے، قتل، جنگی قوانین کی خلاف ورزی، تباہی، ہائی جیکنگ اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے۔خالد شیخ محمد تین سال پہلے تفتیشی حکام کے سامنے نائن الیون حملوں کا اعتراف کرچکا ہے۔ دیگر ملزموں میں خالد کا بھتیجا عمار البلوچی، مصطفیٰ الھوساوی، رمزی بن الشیبہ اور ولید بن عطاش شامل ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔ملزم سماعت کے دوران نو گھنٹوں سے بھی زیادہ خاموش رہے اور جج کے سوالوں کے جواب نہیں دیے جس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کے موکل کو کارروائی کی شفافیت پر خدشات ہیں۔

مزید خبریں :