پاکستان
06 اپریل ، 2015

والد کے ای ایس سی میں مافیا کیخلاف کارروائی کررہے تھے:عمر شاہد حامد

والد کے ای ایس سی میں مافیا کیخلاف کارروائی کررہے تھے:عمر شاہد حامد

کراچی........مقتول شاہد حامد کے بیٹے عمر شاہد نے کہا ہے کہ ان کے والد کے ای ایس سی میں کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کررہے تھے، اس لیے انہیں قتل کیا گیا تھا۔ پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شاہد نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی میں ایم کیو ایم کی مافیا سرگرم تھی، ان کے والد کرپٹ کارکنوں کے خلاف ایکشن لے رہے تھے،ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں نے انہیں دھمکیاں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل کے چالان میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں کے نام شامل تھے، قتل کے بعد صولت مرزا کے فون سے پہلی یا دوسری کال لندن کی گئی۔یہ پروگرام آج 10 بجے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :