پاکستان
06 اپریل ، 2015

الطاف حسین اور مولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

الطاف حسین اور مولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے درمیان پیر کو فون پرگفتگوہوئی۔ دونوںرہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال خصوصاً یمن اورسعودی عرب کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ پاکستان کواپنی فوجیں سعودی عرب یایمن نہیں بھیجناچاہیے اوراس معاملے میں فریق بننے کے بجائے ثالث کاکرداراداکرناچاہیے اورمعاملے کے پرامن حل کیلئے کوشش کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :