07 اپریل ، 2015
کراچی......قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین تھوک چاٹ کر قومی اسمبلی میں گئے ہیں، کیا کیا پروپیگنڈے نہیں کیے گئے اور ان کو جس رسوائی کا سامنا کرنا پڑا وہ سب کے سامنے ہے۔ متحدہ کے قائد نے جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں آج کسی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا ہوں، اگر کوئی رکن 40روز ایوان سے غیر حاضر رہے تو اسکی رکنیت ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے، جو رکن استعفا جمع کرائے گا، اسکی رکنیت اسی وقت ختم ہوجاتی ہے اور کہتے تھے کہ اسمبلی جعلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23اپریل کو ایم کیو ایم کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، تحریک انصاف کے جلسہ گاہ پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے حملہ نہیں کیا تھا، گالیاں ایم کیو ایم کو دی گئی تھیں اور غصہ وہاں پر عوام کا تھا۔