دنیا
07 اپریل ، 2015

امریکی صدر اوباما کا اومان کے سلطان قابوس سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر اوباما کا اومان کے سلطان قابوس سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن........مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی ایرانی کوششوں سے مل کر نمٹ لیں گے، جوہری سمجھوتہ رکاوٹ نہیں بنے گا۔ امریکی صدر بارک اوباما کی اومان کے سلطان قابوس سے ٹیلی فون پر بات چیت۔ وائٹ ہاوس کے مطابق سلطان قابوس سے گفتگو میں صدر اوباما نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی ایرانی کوششوں سے آگاہ ہیں، جس کے خلاف امریکا اومان اور دیگر علاقائی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ صدر اوباما نے اومان کے سلطان کو ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری معاہدے پر اعتماد میں لیا، تاہم کہا کہ اس سے ایران کے کردار سے متعلق امریکی موقف میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :