دنیا
07 اپریل ، 2015

فرانس: کرائی میں پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے جلسےکا اہتمام

فرانس: کرائی میں پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے جلسےکا اہتمام

پیرس...... رضا چوہدری..... فرانس کے شہر کرائی میں پاکستان عوامی تحریک فرانس نے ایک جلسےکا اہتمام کیا جس کی صدارت عوامی تحریک فرانس کے حاجی محمد اسلم نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کرائی کے مہیر جان کلوڈ تھے۔ تقریب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلفو نک خطاب کیا انہوں نے کرائی میں شاندار تقریب کے انعقاد پر حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس اوران کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ میںبرہان خاندان کے ایک سو کے قریب افراد کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جلسے میں پاکستان عوامی تحریک وومن ونگ فرانس کی تنظیم کا باقائدہ اعلان کیا گیا ۔وومن ونگ فرانسکی صدر محترمہ سمن شاہ نے قائد اعظم کا پاکستان اور موجودہ نظام کے موضوع پر تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کو قومی ریاست کے طور پر پیش کیا تھا۔ہمیں مذہب کے نام پر فرقوں میں کیوں تقسیم کیا گیا ہمیں یہ بھی سمجھنا ہو گا کہ جس زمیں پر ہم رہتے ہیں وہاں رہنے والوں کا تو کوئی مذہب ہوتا ہے لیکن زمیں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ قائد اعظم کی ریاست میں انکا چیف جسٹس ہندو اور آرمی چیف عیسائی تھا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری عالم اسلام کے اسکالر وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے جرات مندی سے کہا کہ مدینہ کی ریاست سیکولر ریاست تھی اور پاکستان میں بھی مذہب اور ریاست کو الگ الگ ہونا چاہیے ۔علامہ طاہر القادری نے دہشت گردی کے خلاف فتوی جاری کیا کہ یہ دہشت گرد خوارج ہیں اور وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے قران اور حدیثوں سے ثابت کیا کہ ان دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔آج ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قائد اعظم اور علامہ طاہر القادری کا نظریہ پاکستان ایک ہے پاکستان کو اگر قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے علامہ طاہر القادری کو لانا ہو گا۔

مزید خبریں :