07 اپریل ، 2015
کراچی........پاکستان تحریک انصاف نے کریم آباد میں انتخابی کیمپ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں پہلی بار ایم کیو ایم کو کسی نے چیلنج کیا ہے، ایم کیو ایم ، تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، کل عمران خان کراچی آئیں گے، تحریک انصاف کا مقصد تصادم نہیں، لوگ تبدیلی کے منتظر ہیں، ہر گلی کوچے میں ہمارا بھرپور استقبال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے کے عوام سے کہتا ہوں کہ وہ کہ کسی کے دبائو میں نہ آئیں، ہمارے کسی کارکن پر حملہ ہوا تو ذمےداری ایم کیو ایم پر عائد ہوگی۔ اس موقع پر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور دیگرافراد مفرور ہیں، الطاف حسین و دیگر کے ریڈ وارنٹ جاری کر کے انہیں پاکستان واپس لایا جائے، نائن زیرو الطاف حسین کی جائیداد ہے اس کو سیل کیا جائے، الطاف حسین کی پاکستان میں تمام جائیداد ضبط کی جائے، ایک آدمی مفرور ہے تو اسکوٹی وی پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ایک ملک میں2قانون ہوسکتے ہیں؟ ملک میں سب کیلیےقانون ایک جیساہوناچاہیے ، پیمرا کا کام ہے کہ وہ ایک مفرور شخص کو کلیئر ہونےتک پابندی لگائے، عوام کو آزاد کرانا تھا جو ہم نے کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں عمرہ کرنے گیا تھا، اسکی اجازت نائن زیرو سے نہیں چاہیے، کیا روحانیت نائن زیرو سے ملتی ہے؟ ہمارا کیمپ اکھاڑا گیااور کہا گیا کہ یہ عوام نے کیا ہے، تحریک انصاف نےپورےپاکستان کو اکھٹا کیا، امن کا پیغام لے کر آئے ہیں ، کراچی کو دو نمبر کی سیاست سے آزادکرائیں گے۔