پاکستان
07 اپریل ، 2015

ہر الزام کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں لیکن ایسا کریں گے نہیں ، حیدرعباس

ہر الزام کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں لیکن ایسا کریں گے نہیں ، حیدرعباس

کراچی.........حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ہر الزام کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں، لیکن ایسا کریں گے نہیں ، فیصل واڈا کی حیثیت تو بس اتنی ہی ہے جیسے برسات میں مینڈکی کو زکام ہو جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیوایم شفاف اورغیرجانبدارانتخابات چاہتی ہے، عوام کنور نوید جمیل کو بھاری مینڈیٹ دینے کو تیار ہیں،الیکشن کمیشن سےمطالبہ کرتے ہیں قانون پرعملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کواس حلقےمیں ووٹرز نہیں مل رہے، چاہتے ہیں کہ ہم بھی جانتے ہیں کہ انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں کون مطلوب ہے،عوام اشتعال میں نہ آئیں،ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے،قائد تحریک کے چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں،یہ لوگ اشتعال انگیزی پھیلاکراپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں،یہ لوگ راہ فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ حلقے میں پرامن انتخابات کا انعقاد ہی ایم کیو ایم کی فتح ہے، انتخابات سے واضح ہوگا کہ ایم کیو ایم کہاں کھڑی ہے اوردیگرجماعتیں کہاں،پارلیمنٹ میں واپسی کس منہ سے کی، پی ٹی آئی والے عوام کو بتائیں،23 اپریل کو پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔

مزید خبریں :