07 اپریل ، 2015
اسلام آباد..........وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کو کوئی خطرہ نہیں،اگر کوئی خطرہ ہوا تو سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پاکستان کی فوج یمن کی سرحد پر نہیں ہے، ایک ہزار فوجی تربیتی مشقوں کے لیے گئے ہوئے ہیں، جو چند دن میں واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جب خواجہ آصف سے یہ پوچھا گیا کہ اعتزاز احسن نے انہیں پورس کا ہاتھی کیوں قرار دیا، تو خواجہ آصف نے ایک پرانے واقعے کا حوالہ دیا۔