پاکستان
07 اپریل ، 2015

پی ٹی آئی کو این اے 246 سے کامیابی نہیں ملے گی، کنور نوید جمیل

پی ٹی آئی کو این اے 246 سے کامیابی نہیں ملے گی، کنور نوید جمیل

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو این اے 246 سے کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو انتخابی مہم نہ ہونے کے باوجود لوگوں نے خود ووٹ دیئے۔کراچی کے علاقے گلبرگ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ اب کچھ ماہ پہلے ہی نبیل گبول نے اس سیٹ سے الیکشن لڑا تھا، نبیل گبول اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت نہیں کرپارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات ایم کیو ایم کے لئے ایک بدترین یاد لئے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں نے اربوں روپے سے اپنی میڈیا مہم شروع کی ہے، ہم اپنے پیغامات لوگوں تک جلسوں کے ذریعے اور الطاف بھائی کے پیغامات کے ذریعے پہنچاتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :