پاکستان
07 اپریل ، 2015

یمن جنگ میں حصہ لینےسے فوجکو نقصان ہوگا، مختار امامی

کراچی.......سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ مختارامامی نے کہا ہے کہ واحد مسلمان ایٹمی ملک پاکستان کو یمن معاملہ میں کسی قسم کے غیر ذمہ دارانہ کردار کی بجائے غیر جانبدار رہ کر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان اندرونی طور ایک بڑی جنگ کا شکار ہے۔ مختلف سرحدوں پر فوج درکار ہے۔ یمن جنگ میں حصہ لینے کے بعد ہماری فوج کو نقصان ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا کی بدولت پوری دنیا ایک گاوں کی مانند ہو چکی ہے، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام لاگو کیا گیا وہ اپنی عمر پوری کرنے کو ہے۔ آج دنیا میں کوئی بھی سپر پاور نہیں ہے۔افغانستان جنگ میں شمولیت کے ثمرات آج تک ہم بھگت رہے ہیں۔ اگر یہ مسئلہ حرمین شریفین کا ہے تو عرب لیگ کی بچائے او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہیے تھا۔ نواز شریف کو جاننا چاہیے، کہ وہ سعودی بادشاہ کی طرح پاکستان کے شاہ نہیں ہیں۔

مزید خبریں :