پاکستان
07 اپریل ، 2015

محصورین کی واپسی:جذباتی مناظر، پاکستان زندہ باد، پاک بحریہ زندہ باد کے نعرے

محصورین کی واپسی:جذباتی مناظر، پاکستان زندہ باد، پاک بحریہ زندہ باد کے نعرے

کراچی........پی این ایس اصلت یمن سے 146پاکستانیوں کو لے آیا، بحری جہاز سے 11بھارتیوں سمیت 36غیر ملکی بھی پاکستان پہنچے۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ منتظر آنکھیں، ہاتھوں میں پھولوں کے ہار،محصورین کو خوش آمدید کہنے کو، ہر دل تھا بے قرار۔پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت یمن میں محصور 182ملکی اور غیر ملکی افراد کو لیکر کراچی کی بندرگاہ پہنچا تو یہ جذباتی منظر دیکھنے والا تھا۔ ننھے بچوں کو گود میں اٹھائے پاک سرزمین پر پہنچنے والے پاکستانی کو یوں محسوس ہوا جیسے ماں نے اپنی آغوش میں لے لیا ہو۔ننھے پھولوں نے بھی ہاتھ میں تھامے پاکستانی پرچم لہراکر بتادیا، کہ ہم اپنی پاک سرزمین واپس آگئے۔پاکستان اور چین کا پرچم تھامے کے پی ٹی کا ملازم فرط جذبات سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے لگا۔ جذبات کی کوئی زبان نہیں ہوتی، اسی لیے الفاظ کوئی بھی ہوں، پاکستان پہنچنے والے محصورین نے بتادیا کہ وہ کتنے خوش ہیں۔جذبات کے اظہار کے دوران، پاکستانی پرچم تھامے ننھے میاں کی شرارتیں بھی چلتی رہیں۔اس موقع پر خواتین نے بھی پاکستان اور پاکستان نیوی کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔

مزید خبریں :