07 اپریل ، 2015
.......ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ عمرشاہد کے الزامات سنی سنائی باتیں ہیں،جن کی کوئی حیثیت نہیں۔بیرسٹرسیف نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ عمرشاہد کے والد کے قتل کا کیس کھلتا ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے،متحدہ اپنا دفاع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں الزامات لگانے کا مقصد اشتعال انگیزی پھیلانا ہے۔