پاکستان
07 اپریل ، 2015

خواجہ آصف کی سطح پرنہیں گرنا چاہتا،اعتزازاحسن

خواجہ آصف کی سطح پرنہیں گرنا چاہتا،اعتزازاحسن

راچی.......پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی سطح پرنہیں گرنا چاہتا۔ سینیٹر اعتزازاحسن نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہاسپیکرایازصادق نے اپنی تسلی کے لیےتحریک انصاف کے مستعفی ممبران کو بلایا،انہوں نے پی ٹی آئی کے ہرمستعفی رکن کوعلیحدہ علیحدہ بلایا۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہبھٹوصاحب کے زمانے میں اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا پارٹی سے نہیں، مجھے پنجاب کے پارٹی عہدیداروں نے پارٹی سے نکال دیا تھا، بے نظیربھٹوصاحبہ مجھے پارٹی میں واپس لے کرآئی تھیں۔

مزید خبریں :