07 اپریل ، 2015
سلام آباد .........اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں سی آئی اے کےسابق سٹیشن چیف کےخلاف ڈرون حملوں کا مقدمہ درج کر کے عمل درآمد رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیاہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈرون حملوں کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کریم خان نامی شہری کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد سے دو ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں، دفترخارجہ بھی اس معاملےمیں اہم فریق ہے۔ یادرہے کہ عدالت نے گزشتہ سال سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔