دنیا
07 اپریل ، 2015

ایران کے صوبے سیستان میں جھڑپ، 8 فوجی ہلاک

ایران کے صوبے سیستان میں جھڑپ، 8 فوجی ہلاک

تہران......ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاکستانی سرحد کے قریب مسلح افراد سے جھڑپ میں 8ایرانی فوجی مارے گئے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق سیستان بلوچستان کے نائب گورنر علی اصغر میر شکاری نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور پڑوسی ملک سے آئے تھے اور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔ نائب گورنر نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ایران کے حوالے کیا جائے۔ مسلح تنظیم جیش العدل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی سیستان بلوچستان کے ضلع نیگور میں اس کے جنگجوؤں نے کی ہے۔

مزید خبریں :