08 اپریل ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب رینجرزاور دہشتگردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 5دہشتگرد ہلاک اور 2رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلہ کیماڑی کے علاقے ٹاپو ایریا میں ہوا ،رینجرز نے علاقے میں مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تھا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس میں 5دہشتگرد ہلاک اور دو رینجرز زخمی ہوگئے ہیں۔دہشتگردوں نے رینجرز اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کیا۔