کھیل
08 اپریل ، 2015

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، دھونی کو 5سو روپے جرمانہ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، دھونی کو 5سو روپے جرمانہ

نئی دہلی .......بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی۔ ٹریفک پولیس نے 5 سو روپے کا جرمانہ کردیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کو بائیک چلانے کا شوق چڑھا،لیکن بائیک پر نمبر پلیٹ واضح جگہ پر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے ان کے گھر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا ، دھونی کے گھر والوں نے جرمانہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا ایسا دھونی کی لا پروائی کی وجہ سے ہوا۔

مزید خبریں :