پاکستان
08 اپریل ، 2015

سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں

سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں

کراچی ...... سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، نقل روکنے کی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے رھرے رہ گئے ہیں ، کچھ امتحانی مراکز پر تو دفعہ 144 کے باوجود نقل کا سلسلہ جاری رہا۔لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور ، کندھ کوٹ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی ، نوشہروفیروز ، حیدرآباد،جامشورو، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمدخان ، بدین اور نوابشاہ میں بلا روک ٹوک نقل ہوتی رہی۔امتحانی مراکز کے باہر قائم فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر طلبا کا رش لگا رہا ، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپارکر کے امتحانی مراکز میں ایک ڈیسک پر تین تین طلبا ساتھ بیٹھ کر پرچے حل کرتے نظر آئے۔

مزید خبریں :