دنیا
08 اپریل ، 2015

بھارتی وزیر مملکت کی میڈیا پرایک بار پھر کڑی تنقید

بھارتی وزیر مملکت کی میڈیا پرایک بار پھر کڑی تنقید


نئی دہلی ......بھارت کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے پاکستان ہائی کمیشن کی تقریب میں شرکت پر ہونے والی تنقید پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے’فاحشہ‘ قرار دیدیا۔اپنے چبھتے ہوئے تبصروں کی وجہ سے مشہور جنرل (ر) وی کے سنگھ ایک بار پھر خبروں میں ان ہیں ۔ یمن سے بھارتیوں کے انخلا کیلئے چلائی گئی مہم کا حصہ بننے والے وی کے سنگھ نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا پر تنقید کے تیر برسائے ۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں ریسکیو آپریشن سے زیادہ پرجوش پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کرنا تھا ۔ میڈیا کو "فاحشہ"کہنے پر کئی سیاسی جماعتوں کی توپوں کا رخ ایک بار پھر وی کے سنگھ کی طرف ہوگیا ہے۔ کانگریس نے ان کے تبصرے کو شرمناک جبکہ دیگر جماعتوں نے اسے وی کے سنگھ کی ذہنی سوچ قرار دیا۔

مزید خبریں :