08 اپریل ، 2015
اسلام آباد.........مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک ہیں۔جبکہ کمیشن میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل بھی شامل ہیں۔کمیشن کا پہلا اجلاس کل دو پہر ایک بجے ہو گا۔