پاکستان
08 اپریل ، 2015

انشاء اللہ 23اپریل حق پرستوں کی فتح کی شام ہوگی،کنور نوید

......متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے حلقہ این اے 246کیلئے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے گزشتہ روز ایف سی ایریا اور غریب آباد میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے کے حق پرست عوام گزشتہ متعدد الیکشن سے حق پرست امیدوار کو منتخب کر تے آ ر ہے ہیں جو عوام کی الطا ف حسین سے والہانہ محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی حلقے میں الطاف حسین کی رہائشگا ہ اور تحریک کے ہزاروں شہداء کی یادگار موجود ہے جنہوں نے ملک کے مظلوم و محروم قوم کی فلا ح و بہبو د کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔اس موقع پر ایم کیویم رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ ،عظیم فاروقی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آج ضمنی انتخابات کیلئے ایسی ایسی جماعتیں منظر عام پر آگئی ہیں جنہوں نے کبھی کراچی کے عوام اور بالخصوص حلقہ این اے 246کے مظلوم عوام کے حق کی نہ تو کبھی با ت کی ہے اور نہ ہی کراچی کے عوام سے محبت کی ہے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کبھی عدلیہ ، کبھی سیاستدانوں گالیاں دیتے ہیں تو کبھی عوام کو گالیاں دیتے ہیں ، انکا کوئی عوامی منشور نہیں ہے بلکہ انکا منشور صرف اقتدار کا حصول ہے چاہے وہ کیسے بھی حاصل ہو، تحریک انصاف کے پاس حلقہ این اے 246میں کامیابی کی امید ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود بھی بڑی تعداد میں ضمنی انتخابات میں پتنگ پر مہر لگائیں ۔ انشاء اللہ 23اپریل کی شام حق پرستوں کیلئے ایک اور عظیم فتح کی شام ہوگی ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ نے بھی خطاب کیا اور عوام سے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے پتنگ پر مہر لگانے کی استدعا کی ۔دریں اثنا کنو رنوید جمیل نے گزشتہ روز حلقہ انتخاب کے علاقوں قبائل کالونی ، چاند منزل والی گلی ، ایف بی ایریا بلاک 12، بلاک 13، بنگالی پاڑہ ، BTSایریا ، فاروق اعظم کالونی ، بلاک نمبر 4دربار سلطانی ، بلیسنگ اپارٹمنٹ ، علی ہائٹس ، گلشن علی ، LS2، بلوچ پارہ ، قادری مسجد ، عباس ہوٹل ، کتیانہ محلہ ، حنفی چوک ، قریشی کالونی ، بندھانی کالونی ، سحر بیکری لیاقت آباد ، اجمیر کالونی بلاک نمبر4، مسجد اقصیٰ روئی والی گلی ، المصطفی ٰ گلی نمبر 4، قادری گلی اور تایا ہوتل والی گلی میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا۔اس موقع پر حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی شیراز وحید ، محمد حسین ، عامر معین پیرزادہ ، محبوب عالم ، فیصل سبزواری ، عادل صدیقی ، ندیم راضی ، محمود عبد الرزاق ، وسیم قریشی ، سلیم بندھانی ،ریحان ظفر اور سی ای سی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے علیحدہ علیحدہ شرکت کی اور انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ کنور نوید جمیل فیڈرل بی ایریا میں واقع عباس ہوٹل پر الیکشن آفس کا افتتاح کیا، جبکہ ایم کیوایم مرکزی الیکشن سیل ، ایلڈرزونگ اور شعبہ خواتین کی اراکین نے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے حق پرست امید وار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور ان کے علاقوں کے مسائل سنے ۔ دریں اثنا ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی کے والد حاجی دلاور شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کوصبر کی تلقین کی ہے ۔ الطاف حسین نے کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ اسلم خان آفریدی کے مرحوم والد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کریں۔

مزید خبریں :