09 اپریل ، 2015
کراچی: ایم کیو ایم نے آج این اے246 کی انتخابی مہم معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ متحدہ کے ترجمان کے مطابق آج ایم کیوایم کی جانب سے کوئی جلسہ یا کارنر میٹنگ نہیں کی جائے گی، تمام انتخابی دفاتر اور کیمپ بندر ہیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آج جناح گرائونڈ کراچی میں تحریک انصاف کی ریلی اور جلسے کی وجہ سے انتخابی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی۔