09 اپریل ، 2015
نیویارک........امریکی عدالت نے جوہر سارنیف کو دو سال قبل بوسٹن بم دھماکوں کا مجرم قرار دے دیا ہے اور سزا کا فیصلہ اگلے ہفتے سنایا جائے گا۔ 12رکنی جیوری بوسٹن بم دھماکوں کے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔ جیوری نے بوسٹن دھماکوں سے متعلق 30الزامات ثابت ہونے پر 21سالہ نوجوان جوہر سارنیف کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ جیوری نے متفقہ فیصلہ دیا ہے کہ 15اپریل 2013کو بوسٹن بم دھماکے جوہر سارنیف نے کیے۔ ٹرائل کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے سے شروع ہو گا، جس میں مجرم کو عمر قید یا موت کی سزا سنائی جائے گی۔ 15اپریل 2013کو بوسٹن میراتھون ریس کے دوران دھماکوں اور فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 264زخمی ہوئے تھے۔ بوسٹن دھماکوں کے متاثرین نے جیوری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔