کھیل
09 اپریل ، 2015

وہاب ریاض نے انگلش کاونٹی سرے سےمعاہدہ کر لیا

 وہاب ریاض نے انگلش کاونٹی سرے سےمعاہدہ کر لیا

لاہور.........ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف غیر معمولی اسپیل کرنے والے فاسٹ باولر وہاب ریاض کا ستارہ عروج پر ہے۔ لیجنڈز تو وہاب ریاض کے گن گا ہی رہے تھے اب انگلش کاونٹی سرے نے ا س سےمعاہدہ کر لیا ہے ۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر وہاب ریاض کا آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹس کے خلاف باولنگ اسپیل کا خوب چرچا ہوا ۔ان کی تیز بولنگ کی دھوم ہی ہے کہ انگلش کاوئنٹی سرے نے وہاب ریاض سے معاہدہ کر لیا ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ 15 اور 16 مئی کو سرے کی جانب سے دو ٹی 20 میچز کھیلیں گے۔ ویزہ لگنے کی صورت میں وہاب ریاض بنگلہ دیش سے ہی انگلینڈ جائیں گے ۔

مزید خبریں :