10 اپریل ، 2015
لاہور..........قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار ہونس نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نظر آئے گی، سعید اجمل کی 8ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہورہی ہے، امید ہے سعید اجمل کامیاب ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان اے ٹیم انڈر 19 اور انڈر23 پرنظررکھنےکی ضرورت ہے، ورلڈ کپ میں بولرز نے اچھا پرفارم کیا، لوگوں کے اپنے خیالات ہیں، جو لوگ تمیز کےدائرے میں بات کرتے ہیں ان کی عزت کرتا ہوں۔