پاکستان
12 اپریل ، 2015

کنورنوید اورحیدر رضوی کی علامہ طالب جوہری سےملاقات

کنورنوید اورحیدر رضوی کی علامہ طالب جوہری سےملاقات

راچی.......قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246کے ضمنی انتخاب کے لئے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے بین الاقوامی مذہبی اسکالروممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ واقع انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریامیں ملاقات کی اور علامہ طالب جوہری کوقائدتحریک جناب الطا ف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایا۔ملاقات میںایم کیوایم کے رہنمائوںنے علامہ طالب جوہری سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میںایم کیوایم کے نامزدامیدوارکی حمایت اور دعائوںکی درخواست کی۔اس موقع پرعلامہ طالب جوہری نے ایم کیوایم کے وفدکاانتہائی والہانہ انداز میںاستقبال کیااوراپنی اوراپنی برادری کی جانب سے حلقہ این اے246سے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل کومکمل حمایت کایقین دلایااورایم کیوایم کی کامیابی اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت یابی کے لئے دعائیںکیں۔ایم کیوایم کے وفدمیںحق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا،علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمداوردیگراراکین بھی شامل تھے۔دریں اثنا کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ہم سب کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے لوگ ہیں ،ہم پر حملے کرکے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ وہ لیاقت آباد دہلی اسکول میں منعقدہ بڑی عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی خالد افتخار اور سید وقار حسین شاہ بھی موجود تھے۔کنورنوید جمیل نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے لوگ اس سیٹ کو حاصل کرنے کے لئے جائز اور ناجائز طور پر سرتوڑ کوششیں کریں گے لیکن الطاف حسین کو اپنی مائوں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے اور این اے 246 پر حق پرست نمائندے کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست نمائندوں کو جب جب مواقع میسر آئیں ہیں انہوں نے اس شہر کی خدمت کی ہے۔

مزید خبریں :