12 اپریل ، 2015
سلام آباد......سعودی عرب کے وزیر مذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قراداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، ہم پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر مذہبی پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبد العزیز وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ سے قراداد کی منظوری پاکستان کا داخلہ معاملہ ہے، ہم پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔سعودی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط مذہبی، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔