پاکستان
12 اپریل ، 2015

ٹیکس نادہندہ ظاہر کرنے پر خرم زمان کا ہرجانہ دائر کرنے کا اعلان

راچی.......کراچی میں پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے ایک انگریزی اخبار کے خلاف 5 ارب روپے کا ہرجانہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کراچی میں پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے مذکورہ اخبار میںٹیکس نہ ادا کرنےوالے صوبائی امیدواروں کے حوالے سے شائع ہونے والی کی رپورٹ میں اپنا نام شامل ہونے پرپریس کلب پر پریس کانفرنس کی۔ جس میں انکا کہنا تھا کہ میں نے ایف بی آر کو 3 لاکھ 8 ہزار روپے ٹیکس پے کیا ہے، اسکے بعد باوجود بھی میری تصویر اور میرا نام رپورٹ میں شامل کردیاگیا۔ جس سے میرے ساتھ ساتھ میری پارٹی تحریک انصاف کا نام بدنام ہورہا ہے۔

مزید خبریں :