پاکستان
13 اپریل ، 2015

تربت:حساس اداروں اور فورسز کی کارروائی میں 13 شدت پسند ہلاک

تربت:حساس اداروں اور فورسز کی کارروائی میں 13 شدت پسند ہلاک

تربت....... تربت کے نواحی علاقے گیبن میں قانون نافذ کرنے والے ادارں نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران تیرہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن تربت میں تین روز قبل بیس مزدوروں کے قتل کے بعد شروع کیا گیا۔شہر کے مختلف نواحی علاقوں میں ہونے والےسرچ آپریشن میں ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل تھے۔نواحی علاقے گیبن میں کارروائی کے دوران حملہ آوروں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں تیرہ حملہ آور مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ لوگ مبینہ طور پر گوگدان میں بیس مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔

مزید خبریں :