پاکستان
13 اپریل ، 2015

سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میںبوٹی مافیا سرگرم

سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میںبوٹی مافیا سرگرم

گھوٹکی.........سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران آج بھی بوٹی مافیا سرگرم ہے۔ امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری ہے ۔گھوٹکی میں آج نویں جماعت کی انگلش کا پیپر ہے جہاں امتحانی مراکز کے باہر نقل مافیا ڈیرے ڈالے بیٹھی ہے۔ کئی امتحانی مراکز میں پیپر شروع ہونے سے چند لمحے پہلے ہی پرچہ کمرہ امتحان سے باہر آگیا جس کے بعد بوٹی مافیا نے نقل امتحانی مراکز کے اندر پہنچانا شروع کردی۔ لاڑکانہ میں دسویں جماعت کی ریاضی کا پیپرہورہا ہے اورضلع بھرمیں تمام امتحانی مراکز پر بوٹی مافیا کا قبضہ ہے۔

مزید خبریں :