13 اپریل ، 2015
کراچی.......کراچی میں رواں ہفتے گرمی مزید بڑھنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہرآئندہ 5 سے 6 روز تک جاری رے گی جبکہ رواں ہفتے درجہ حرارت43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سیٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔منگل کو درجہ حرارت 41 ،بدھ کو42 ،جمعرات کو 40 جبکہ جمعہ کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 10 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد رہے گا۔