13 اپریل ، 2015
اسلام آباد......اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ 37 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کی نقل اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔فیصلے میںکہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ قومی اتحاد کی علامت ہے، سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کی توقیرکیلئے ہم آہنگی پیدا کریں،جبکہ استعفےرضا کارانہ طور پر دیئے گئے یا نہیں، اس بات کاتعین کرنا اسپیکر کا کام ہے، عدالت کا نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ ظفر علی شاہ کی درخواست پر جاری کیا۔