پاکستان
13 اپریل ، 2015

عوامی مسائل باہر سے آنے والا حل نہیں کریگا، کنور نوید

راچی........قومی اسمبلی کے حلقہ 246میںضمنی انتخاب کیلئے الطاف حسین کے نامزدامیدوارکنورنویدجمیل کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں فیڈرل بی بلاک نمبر 12 یوسی پارک گلبرگ ، فیڈرل بی ایریابلاک 11قبائل کالونی،شمیم اپارٹمنٹ بلاک نمبر 10، فیڈرل بی ایریا گوہر آباد ، رقیہ اسکوائر ، عزیز اسکوائر ،آغا خان کالونی ، موسیٰ کالونی ، علی آباد پارک بلاک نمبر 8عزیزآباداور انتخابی حلقے کے دیگر علاقوں میں بڑی کارنرمیٹنگیں منعقد ہوئیں جن سے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد مقبول صدیقی، عارف خان ایڈووکیٹ ، سی ای سی اراکین احمد سلیم صدیقی ، سینیٹر خوش بخت شجاعت ،ارکان اسمبلی ساجد احمد ،ریحان ہاشمی ،کشور زہرا،علی رضا عابدی ، شیخ صلاح الدین ،عبد الوسیم ،سفیان یوسف ،شیخ محبوب ،آصف حسنین ،شیرا زوحید، محمد حسین، عامر معین ، فیصل سبزواری ، ڈاکٹر صغیر احمد ، انور رضا ، جمال احمد، ندیم راضی ، نشا ضیاء ، وسیم قریشی ، خالد افتخار ، ریحان ظفر ، سلیم بندھانی نے خطاب کیا اور انہیں حق پرست امیدوار کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی اپیل کی ۔ کنور نوید جمیل نےکہاکہ عوام کے مسائل اور مشکلات کوئی باہر سے آنے والا حل نہیں کریگا بلکہ حق پرست قیادت ہی آپ کے مسائل کو حل کریگی ، جب بھی الیکشن ہوتے ہیں کچھ مداری اور سیاسی بازیگر جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے کیلئے آجاتے ہیں اور کراچی کے باشعور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب وہ وقت گزر گیا ہے۔23؍ اپریل کے ضمنی انتخاب میں عوام قائد تحریک کے نامزدامیدوار کو ایک مرتبہ پھر ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ۔دریں اثنا ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے اپنی تاریخی جدوجہد میں مہاجرقوم کو نہ صرف عزت سے جینے کا سلیقہ دیا بلکہ انہیںہمت،شعور ،اور حوصلہ بھی دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ جماعت اسلامی، متعدد بار حکومتوں کے مزے لیتی رہی مگر اس نے کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے عوام خصوصاً مہاجر قوم کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے کچھ نہیں کیا انہیں نہ صرف تعصب کی نگاہ سے دیکھا بلکہ ان کے ساتھ غیرو ں جیسابرتائو بھی کیا۔ انہوں نے کہا اگر جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے عوام سے مخلص ہوتی اور ان کے حقو ق کیلئے جدوجہد کرتی تو الطاف حسین کو ایم کیوایم بنانے کی ضرور ت پیش نہ آتی۔انہوںنے کہا کہ عوام اچھی طرح سے واقف ہیں کہ تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر بھی جماعت اسلامی نے متعار و ف کروایا اورکشمیر ،بوسینا ، فلسطین ،چیجنیاسمیت دیگر مظلوموں کے نام پر بھتہ لینے والے اور جہاد کے نام پر معصوم نوجوانوں کو مروانے والے کس منہ سے کراچی کے عوام کے دکھ درد کی باتیں کررہے ہیں ۔

مزید خبریں :