07 مئی ، 2012
میرانشاہ… شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد11 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے گذشتہ روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ میران شاہ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 9 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے اور دہشت گردوں کا کمپاوٴنڈ بھی تباہ کردیا گیاتھا۔ آج دو مزید اہلکاروں کی لاشیں میران شاہ سے ملیں جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد11ہو گئی۔