07 مئی ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں وکیل کی جانب سے ایڈیشنل جج کوجوتا مارنے کے واقعہ کے خلاف ججوں کی ہڑتال آج بھی جاری ہے،جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہفتہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج اسدعلی معمول کے مطابق عدالتی کاروائی میں مصروف تھے کہ مقدمہ کا فیصلہ مرضی کے خلاف ہونے پر ایک وکیل چوہدری مسعود نے جج کو بْرا بھلا کہا اور اپنا جوتا اتار کر جج کو دے مارا ، واقعہ کے بعد ججوں نے کام بند کر دیا تھا ، آج صبح بھی ججوں نے واقعہ کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت نہیں کی جس کی وجہ سے مقدمات کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا، دوسری طرف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے وکیل کی بار کی رکنیت معطل کی جاچکی ہے۔