07 مئی ، 2012
لاہور… بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے لیے مزید زمینی راستے کھولنے پر غور کر رہا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے یہ بات امن کی آشا کے تحت ہونے والی دو روزہ اقتصادی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ شرت سبھروال نے کہا کہ کانفرنس کی سفارشات تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، بھارت کو ایم این ایف کا درجہ دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ آئندہ 5سال میں دونوں ممالک کی تجارت 12 بلین ڈالرز تک پہنچنی چاہیے،انھوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان کیلئے مزید زمینی راستے کھولنے پر غور کر رہا ہے۔ نئے تجارتی گیٹ کے افتتاح سے تجارتی رکاوٹوں میں مزید کمی آئیگی۔