پاکستان
07 مئی ، 2012

سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع

سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع

حیدرآباد… سندھ کے مختلف اضلاع میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ امتحان میں نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144نا فذ کرکے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔حیدرآباد سمیت سندھ کے اضلاع جامشورو، ٹھٹہ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہیار، بدین، مٹیاری، دادو،نوابشاہ میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں۔چئیرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے مطابق9اضلاع میں امتحانات کے لئے 124امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 81600امیدوار امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔ ویجلنس ٹیموں نے نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اورامتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ ہے۔ نواب میں گیاروہیں جماعت کے اردو کے پپر میں نقل عروج پر رہی اور طلبہ موبائل فون کے ذریعے کھلے عام نقل میں مصروف نظر آئے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ پرفیسر داوٴد میمن کے مطابق لاڑکانہ میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں 50400طالباو طالبات حصہ لے ر ہے ہیں اور 85امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جبکہ آج گیارویں جماعت کا انگلش کا پرچہ جاری ہے۔ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام گیارہویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ لیا جارہا ہے۔اس موقع پرچیرمین تعلیمی بورڈ سکھر سید مجتبی نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس دوران پولیس اہلکاروں نے امیدواروں سے بڑی تعداد میں گیس پیپرز، گائیڈیں اور دیگر کتب بھی برآمد کیں۔خیرپور میں نقل روکنے کے لئے پولیس اور رینجرز اہلکار امتحانانی مراکز میں تعیناتہیں۔ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد عباس بلوچ نے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک چھاپا مارکر 10 طلبہ کو نقل کرنے پرامتحانی مراکز سے باہر نکال دیا۔

مزید خبریں :