07 مئی ، 2012
لاہور… لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کام سے روکنے کیلئے درخواستوں پر کارروائی 11مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ شاہدنسیم گوندل ایڈووکیٹ اور تحریکِ انقلاب کی طرف سے دائر درخواستوں میں موٴقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا کے بعدیوسف رضا گیلانی وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی کے عہدوں سے از خود نااہل ہو چکے ہیں،درخواست گزارکیوکیل اے کیڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ وزیراعظم کیخلاف فیصلے میں کسی ریفرنس کی ضرورت نہیں،،ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالحئی گیلانی نے موٴقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کیخلاف ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں آیا اس لئے نااہلی نہیں ہو سکتی،لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے درخواستوں پر مزید کارروائی 11 مئی تک ملتوی کر دی۔