پاکستان
07 مئی ، 2012

بلوچستان کے بیشتر علاقے میں گرمی،کوئٹہ گردآلودہواوٴں کی لپیٹ میں

کوئٹہ…بلوچستان کے بیشتر علاقے گرمی اورکوئٹہ سمیت چند علاقوں گردآلود ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔ آج سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیلئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ کا درجہ حرارت 32،دالبندین 42.5ژوب اور بارکھان34 تربت اورسبی41اور لسبیلہ 38ڈگری سنیٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ ،بولان ،مستونگ اور دیگر علاقے ہلکی گردآلود ہواوٴں کی زد میں ہیں جبکہ آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران صوبے کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔

مزید خبریں :