16 اپریل ، 2015
پیرس .....رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ......فرانس کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اورپاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووال کے والد محترم حاجی چوہدری بشیراحمد وڑائچ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھاگووال میں ادا کی جائے گی۔انتقال کی خبر سنتے ہی فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگ چوہدری منیر احمدوڑائچ کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ان کے والد محترم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعاکی۔