16 اپریل ، 2015
کراچی......حلقہ این اے 246کے نامز د حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے مجھے آپ کی خدمت کے لئے چنا ہے میں کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کے درمیان رہ کر خدمت کرونگا اور اس حلقے کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی ایریا بلاک 6اور لیاقت آباد نمبر 8میں بڑی عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے،انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 246کے انتخاب کو مشکوک بنانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں،کبھی کو سازش ،کبھی کوئی ڈرامہ ،کبھی کوئی ایسا عمل کرادیا جاتا اور پھر خود میڈیا پر آکر شور مچایا جاتا ،لیکن ہم ان تمام جماعتوں کو بتادینا چاہتے ہیں جتنے چاہے پروپیگنڈے کرلو یہ حلقہ الطاف حسین کے چاہنے اور ماننے والوں کا ہے اور وہ اپنے قائد کو کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے،آج تحریک انصاف کے چیئر مین کے دل میں کراچی کی عوام کے لئے محبتیں جاگی ہوئی ہیں ،ہم ان سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کبھی کراچی کے کسی ایک مسئلہ پر آواز بلند کی؟۔کبھی کراچی کی عوام کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کی؟کبھی یہاں پر بسنے والوں کی مشکلات کی آگاہی حاصل کی؟نہیں کی کیونکہ کراچی کی عوام سے انہیں کوئی مطلب نہیں بس یہاں سے مفادات حاصل کرنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی آج جو حالت ہے اس کے اصل ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے کیونکہ انہوں نے کبھی کراچی کو اسکا جائز حق نہیں دیا بس یہاں کے مفادات اور مراعات حاصل کیں ہیں، عمران خان اور جماعت اسلامی بہت اچھی طرح جانتی ہے کہ انہیں اس حلقہ سے کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی اسکے باوجود وہ کسی اشارے کی جانب نظر کئے ہوئے ہیں شاید وہ اشارہ انہیں کوئی مدد فراہم کردے۔دریںاثنا کنو رنوید جمیل نے فیڈرل بی ایریا میں واقع دربارِ سلطانی میں گد ی نشین پیر کمال میاں سلطانی سے ملاقات کی اور ان سے این اے 246میں الطاف حسین کے نامزد امیدوار کی کامیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ۔ اس موقع پر پیر صوفی عبد الوہاب سلطانی ، پرویز میاں سلطانی ، انتخاب سلطانی ، مریدین دربارکے علاوہ ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ دربار ِ سلطانی کے گدی نشین پیر کمال میاں سلطانی نے کنور نوید جمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انہیں پیشگی مبارکباد دی ۔علاوہ ازیںکنور نوید جمیل نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے بلاک نمبر14، الہ آباد آرکیڈ ، فرید اسکوائر ، سلیم آباد فلیٹ ، رحمت علی کالونی ، نزد محمد مدرسہ بلاک نمبر12، سرکل نمبر 5، 4، 3، بلاک نمبر 6، بلاک 10، نزد فرزانہ دواخانہ ، گلشن شمیم آرکیڈ ، ایل ایس پٹی نزد ایک مینار مسجد ، نزد قادریہ مسجد والی گلی ، محمد کالونی نزد بلال مسجد ، نفیس اسٹیٹ ایجنسی ، نزد فاروق اعظم مسجد ، عزیز آباد بلا ک 2جبکہ لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا بلاک 6، سعید سینٹر شریف آباد ، لالہ ہوٹل غریب آباد ، زاہدہ آباد شریف آباد ، سندھ گورنمنٹ اسپتال فلیٹس ، بندھانی کالونی نزد اشرف ہوٹل ، لیاقت آباد بلاک 12نزد ارم بیکری کے مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگیں منعقدکیں جن میں ہزاروںافراد نے شرکت کی ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں سےاراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، حیدر عباس رضوی ، عارف ایڈووکیٹ ،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔