Time 12 مارچ ، 2025
جرائم

کراچی: گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے پیپلز بس سروس کے ڈرائیور اور عملےکو لوٹ لیا

کراچی: گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے پیپلز بس سروس کے ڈرائیور  اور عملےکو لوٹ لیا
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے پیپلز بس سروس کے ڈرائیور  اور عملےکو لوٹ لیا۔

گلشن حدید میں واقع پیپلز بس سروس کے آخری اسٹاپ پرعملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیےگیے۔

پیپلز بس سروس کے ڈرائیور شیر جان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ گلشن حدید اسٹاپ پر وہ اور دیگر عملے کے افراد بیٹھے تھےکہ چھ افرادگاڑی پر آئے، دو گاڑی میں ہی بیٹھے تھے، چار اتر کر آئے، ایک نے ماسک لگایا ہوا تھا، اسلحہ کے زور پر وہ ہمیں بس میں لے گئے جہاں منشی اور کیشیئر بیٹھے تھے۔

شیر جان نے دعویٰ کیا ہےکہ ملزمان تقریباً ساڑھے گیارہ لاکھ روپے بندوق کی نوک پر لے گئے، ملزمان نے اسلحےکے زور  پر سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فون بھی چھینے۔

ایس ایس پی ملیرکا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں، واقعےکی رپورٹ درج کرلی ہے اور  ملزمان کو تلاش کیا جائےگا ۔

مزید خبریں :