پاکستان
07 مئی ، 2012

بھارتی حکومت کی ڈاکٹرخلیل کو پاکستان بھیجنے کی مخالفت

بھارتی حکومت کی ڈاکٹرخلیل کو پاکستان بھیجنے کی مخالفت

نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ میں پاکستان کے ڈاکٹرخلیل چشتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،جس میں بھارتی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی ۔سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ اگر ڈاکٹر چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دی اور وہ واپس بھارت نہیں آئے تو حکومت کیا کرے گی ۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر چشتی کی تعلیمی قابلیت دیکھتے ہوئے اس کیس کو خصوصی طور پر لیا جانا چاہیے ،کبھی کسی معاملے پر ہمیں تعمیری سوچ کا مظاہرہ بھی کرنا چاہیے ،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ صرف اس وجہ سے کہ ڈاکٹر چشتی پاکستان سے آئے ہیں کیا ہم ان سے مختلف رویہ اختیار کریں ؟اس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ،توقع ہے کہ اسی دن مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا،بھارت میں قید پاکستان کے ڈاکٹرخلیل چشتی کو بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر 12اپریل کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :